بھارت نے سیلابی پانی چھوڑ دیا، ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا

آبی جارحیت کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 31 جولائی 2022 16:25

بھارت نے سیلابی پانی چھوڑ دیا، ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا
ناروال (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 31جولائی 2022) بھارت نے سیلابی پانی چھوڑ دیا، ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا۔ آبی جارحیت کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تغیرات کا شکار پاکستان پر بھارت نے آبی جارحیت کرڈالی۔

ورکنگ باؤنڈری کے علاقے ظفروال میں بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑدیا ہے، جس کے باعث نالہ ڈیک میں ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈیک میں اس وقت بارہ ہزارسےزائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، رات گئے اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب بھارت کیجانب سےدریائےچناب میں چھوڑاگیا سیلابی ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے، فلڈ کمیشن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔فلڈ کمیشن نے دریائےچناب اورراوی کےندی نالوں میں سیلاب سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران طغیانی اورشدید سیلاب کا خدشہ ہے۔

اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزارکیوسک تک جاپہنچی ہے، جس کے باعث حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پوربھٹیاں، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثرہوچکی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں