’’اسی پنجاب چے وسدے آں تے پنجاب ساڈے دل چے وسدا اے‘‘

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پنجابی میں خطاب نے سکھ یاتریوں کے دل مول لئے

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجابی میں خطاب نے سکھ یاتریوں کے دل مول لیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچیں اور انہوں نے بھارت اور دیگر ملکوں سے بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے دربار صاحب کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں سے خوب صورت انداز اور روانی کے ساتھ پنجابی زبان میں مدلل خطاب کیاجس نے بیساکھی میلہ کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔خطاب کے دوران ایک موقع پر وزیر اعلی مریم نوازنے کہا کہ اسی پنجاب چے وسدے آں تے پنجاب ساڈے دل چے وسدا اے۔ سکھ یاتریوں نے وزیر اعلی کے پنجابی میں خطاب کو خوب سراہا ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں