پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا‘محمد ارشد کھنہ

پیر 2 اگست 2021 15:47

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد ارشد کھنہ ۔ محمد ارشد چوہان ۔ شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا۔ مہنگی ایل این جی خریدنے پر مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

گھریلو سلنڈر دو ہزار ایک سو روپے کا ہوچکا ہے حکمرانوں نے اپنے کمیشن کی خاطر اربوں روپے مزید بوجھ عوام پرڈال دیا ہے،دنیا بھر میں ایل این جی کی خریداری کی طویل المدت معاہدے کئے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے سپاٹ خریداری کا طریقہ اپنایا جو دنیا کا کوئی ملک اختیارنہیں کرتا۔ذمہ داراوں کا تعین کرکے انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں