شکرگڑھ ، بابا گرونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

جمعرات 30 نومبر 2023 13:38

شکرگڑھ ، بابا گرونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز
شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) سکھ مت کے بانی اور 10 سکھ گروں میں سب سے پہلے بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی انتظامیہ کے مطابق کرتار پور راہداری سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ،کرتار پور کی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ کینیڈا اور امریکا سے بھی سکھ یاتری دربار پہنچے ۔کرتار پور کی انتظامیہ نے بتایا کہ براستہ واہگہ بارڈر بھی 2500 سکھ یاتری آج کرتار پور پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں