شکر گڑھ،منشیات کیس کے 5 مجرمان کو 16 سال قید، جرمانے کی سزا

منگل 9 جنوری 2024 17:38

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) شکرگڑھ کی عدالت نے منشیات کیس کے 5 مجرمان کو 16، 16سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شکرگڑھ کی عدالت میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جرم ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو 16، 16سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔شگر گڑھ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں