سپوت شکرگڑھ رانا نومی نے سب ڈویژن گوجرانوالہ چیمپئن مسٹر جونیئر کا ٹائٹل جیت لیا

چودہری انوار الحق ایم این اے ، چودہری محمود احمد سنگراں ایم پی اے ، الحاج محمود الحسن صدیقی سمیت دیگر شخصیات کی مبارکباد

جمعرات 29 فروری 2024 17:59

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) معروف تاجر حاجی عبد الغفار زرگر آف نتھو کوٹ کے صاحبزادے رانا نقیب الرحمن نومی نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے مقابلہ تن سازی 2024ء میں مسٹر جونیئر سب ڈویڑن گوجرانوالہ چیمپئن کا ٹائٹل جیت کر شکرگڑھ کا نام روشن کردیا رانا نومی رحمان خان پاور ہاؤس جم درمان روڈ کے تربیت یافتہ ہیں شکرگڑھ میڈیا سروس سے گفتگو کرتے چیمپئن مسٹر جونیئر رانا نومی نے اپنی کامیابی کو اپنے والد اور اپنی والدہ محترمہ کے نام کیا چودہری انوار الحق ایم این اے ، چودہری محمود احمد سنگراں ایم پی اے ، شکرگڑھ پریس کلب کے بانی چیئرمین الحاج محمود الحسن صدیقی ، معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر حافظ شبیر احمد ، قمر زمان بٹ ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر چودہری اسجد علی گجر ، رانا عبدالجبار زرگر ، رانا عبدالرزاق زرگر ، صرافہ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما رانا عامر رشید ، رانا شہنشاہ بابر ، رانا کاشف نایاب ، رانا عبدالجبار اکرم زرگر چیف ایگزیکٹو ورچوئل یونیورسٹی ، رانا قیصر ہارون آباد ، رانا بہادر ، رانا عقیل بھولا ، محمد امین قصاب ، نعیم سمسیالوی ، ملک دانش ، رانا چاند ، رانا شہنشاہ بھائی ، شکرگڑھ میڈیا سروس کے چیئرمین ڈاکٹر میاں شاہد ، صدر نعیم شیخ ، نائب صدر رانا محمد اشفاق ، جنرل سیکرٹری رانا طاہر شہزاد ، جوائنٹ سیکرٹری محمد شفیق پاشا ، جرنلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان کے ممبر رانا محمد ارشد سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے سب ڈویڑن گوجرانوالہ مسٹر جونیئر چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے پر رانا نومی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں