حلقہ پی پی 54ظفروال میں سیاسی صف بندی مکمل،ضمنی الیکشن کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

احسن اقبال کے بیٹے ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چودھری اویس قاسم کے درمین کانٹے دار مقابلہ متوقع

منگل 16 اپریل 2024 20:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54ظفروال میں سیاسی صف بندی مکمل،21اپریل کو میدان سجنے کو تیار، ضمنی الیکشن کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ۔امیدواروں کی طرف سے الیکشن مہم زوروشور سے جاری اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال مسلم لیگ (ن) جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سابق ایم پی اے چودھری اویس قاسم میدان میں ہیں۔

نوجوان احمد اقبال کو اس حلقہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے ترقیاتی کاموں کی بدولت خاص پزیرائی مل رہی ہے اور سابق صوبائی وزیر پیر سعیدالحسن شاہ اور سابق ایم این اے میاں رشید گروپ اور دیگر گروپس کی حمایت ملنے کے بعد حلقہ میںسیاست ڈرامائی صورت حال اختیار کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

احمد اقبال تعلیم امن ترقی کے نعرے کے ساتھ مختلف ترقیاقی کاموں کا کریڈٹ لے کر ووٹر ز کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اویس قاسم چودھری دو بار ایم پی اے رہ چکے ہیںحلقہ میں انکا ایک مضبوط دھڑا ہے انہوں نے آٹھ فروری کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے تیس ہزار سے زائد ووٹ لیے انہیںاپنے دھڑے کے علاوہ سینئر سیاسی رہنماء دانیال عزیز چودھری،سابق ایم ایل اے صدیق بھٹلی،ڈاکٹر طاہر جاوید، جاوید صفدر کاہلوں سمیت پی ٹی آئی کے مقامی سینئر رہنماوں اور ٹکٹ ہولڈرزاور مختلف سرکردہ سیاسی گروپس کی حمایت حاصل ہے ۔دونوں طرف سے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں