ہر سیاسی پلیٹ فارم پر علاقے اور عوام کی خدمت کو ہی اہمیت دی ہے،میر سکندر خان عمرانی

بدھ 3 جون 2020 20:17

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی نصیرآبادکے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈپلیمنٹ اتھارٹی میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ علاقائی سیاست اپنی جگہ لیکن ہر سیاسی پلیٹ فارم پر علاقے اور عوام کی خدمت کو ہی اہمیت دی جس کے باعث عوام نے اپنا نمائندہ مقرر کیا دعوے نہیں عملی عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں ڈیرہ مراد جمالی اور اپنی حلقہ انتخابات سمیت بلوچستان کی عوام سے بلوچستان عوامی پارٹی اور میرا مضبوط تعلق ہے نصیرآباد سمیت صوبے کی عوام باشعور ہے اب وہ کسی کے جھانسے میں آنے والی نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی نصیرآباد کے آرگنائزر و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میر سکندر خان عمرانی نے بتایا کہ زمانہ تو وہی ہے لیکن سوچیں ہماری بدل گئیں ہیں آج عوام اپنا اور اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کا ہی سوچتے ہیں لیکن ماضی میں ایسا عوامی شعور نہیں دیکھا گیا آج عوم عملی کارکردگی پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہ ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیرآباد میں زرعی پانی، تعلیم، مواصلات اور صحت کے شعبے میں اہمیت دی گئی آج علاقے میں فارم ٹو مارکیٹ روڈ کا جھال بچھا دیا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا مزید نئی واٹر سپلائی اسکیمات سمیت وارڈ و محلہ وائز میں سیوریج سسٹم اور بجلی ٹرانسفارمرز فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر علاقے اور عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے پرعزم ہیں اور ہمیں کسی کی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں بلوچستان سمیت اپنے حلقہ انتخابات کی عوام پر ہی بھروسہ ہے اور عوامی مینڈیٹ پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں