پی ٹی آئی کی قیادت پی ڈی ایم کی حکومت مخالف بڑھتی ہوئی تحریک دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، میر صادق عمرانی

بدھ 20 جنوری 2021 23:12

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت پی ڈی ایم کی حکومت مخالف بڑھتی ہوئی تحریک دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر نام نہاد الزامات لگا رہے ہیں پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک میں ایٹمی بنیاد رکھی بھارت سے فوجی چھڑوائے آئین پاکستان کی بنیاد رکھی اور میثاق جمہوریت معاہدے کے تحت پارلیمنٹ نظام کو مضبوط کیا صوبے کو این ایف سی ایوارڈ تقسیم کیا پی ٹی آئی کی قیادت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی ہے ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں دو دفعہ پیڑول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر پیڑول بم گرایا ہے ان خیالات کا اظہار عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوری نظام کو داغدار بنانے والوں کے خلاف ہے سلیکٹر بھی پریشان ہو گا کن نا تجربہ کار آدمی کے ملک حوالے کرکے جگ ہنسائی کرائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ وفاق اپنی جگہ بلوچستان حکومت بھی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے سانحہ مچھ میں گیارہ مزدوروں کے قاتلوںکی عدم گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے اور کہاکہ وزیراعلی بلوچستان واٹس اپ پر حکومت چلا رہا ہے عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر گڑ بن چکا ہے سیوریج کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کو مفلوج بنا دیا گیا ہے چیف آفیسر کو ماہانہ لاکھ روپے ہاتھ میںدے کر باقی رقم نامعلوم افراد لینے لگے ہیں سو کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی ہیں لیکن کہاں ہیں کوئی پتہ نہیں ہے اور ضلع نصیرآباد میں نیب زدہ آفیسروں سے بھردیا گیا ہے عوامی مسائل سے روگردانی کرنے کیلئے نصیرآباد میں خواتین آفیسر تعنیات کیئے جارہے ہیں تاکہ عوام مسائل کے حل کیلئے دفتروں تک نہ پہنچ سکیں اور کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر لاوارث شہر نہیں ہے پیپلز پارٹی جلد عوام سے ملکر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی جس کی ذمہ داری عوامی نمائندوں پر عائد ہوگی

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں