طالبان کی آمریت کے سامنے نہیں جھکیں گے: بلاول بھٹو،پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے بچوں کی لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جب تھرپارکر آئے تو صرف بیانات، وعدے اور اعلان ہوئے، وزیر اعظم کی ٹیم نے قحط متاثرین کی امداد روک دی، چئیرمین پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب
جمعہ 4 اپریل 2014 18:49
گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے نام پر دھوکا دینے جا رہے ہیں۔ ہم درندوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ آج قائد اعظم کا \'\'کافر اعظم\'\' کہنے والوں کے ساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے بچوں کی لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جب تھرپارکر آئے تو صرف بیانات، وعدے اور اعلان ہوئے، وزیر اعظم کی ٹیم نے قحط متاثرین کی امداد روک دی۔
گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آج اپنی تاریخ کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہر طرف بے یقینی ہے، آج ہر دل خوف سے بھرا ہوا ہے۔(جاری ہے)
دہشتگرد ہم سے ہماری پہچان اور وجود چھین لینا چاہتے ہیں۔ آنکھوں والے مذاکرات کے نام پر اندھوں سے راستہ پوچھ رہے ہیں۔ ہماری کون سی ایسی غلطی ہے جسے تاریخ معاف کرنے پر تیار نہیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایسا اس لئے ہے کیونکہ ہم نے 35 سال پہلے روشنی کا وہ چراغ گُل کر دیا تھا جس کے بل پر ہم نے دنیا میں جینا تھا۔ ہم نے وہ روشنی گُل کر دی جو ہماری آنکھوں کا سرمایہ تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو ایک فلسفہ اور سوچ تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو غریبوں کا سہارا تھا۔ بھٹو نے ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا۔ پنجاب کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال دیکھ کر سوچ میں پڑ جاتا ہوں۔ سوچتا ہوں کہ آج ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو پنجاب میں ایسا نہ ہوتا۔ آج ایک بار پھر پاکستان کو بھٹو کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری
کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اس اہم معاملے میں قوم کو اعتماد میں لینے کا سوچا ہی نہیں گیا۔ پاکستان کے اثاثے عوام اور غریبوں کا سرمایہ ہیں۔ ہم اپنی قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں نہیں ڈالیں گے۔ ہماری قوم نے یہ اثاثے بڑی قربانیاں دے کر بنائے ہیں۔ حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو کیا اسے بھی بیچ دیں گے؟۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان کو کس قیمت پر پیسے دیئے گئے؟۔ کیا قرض دینے والے دوست ہیں جو ملک کو نجکاری کے نام پر لوٹنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے ملک کو پشہ ور بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کے وارث ہیں۔ ہم طالبان کی آمریت قبول نہیں کرینگے۔ آج بھی ہزاروں جیالے دہشتگردوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مندروں کو جلانے پر پنجاب حکومت کی طرح خاموش نہیں رہیں گے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اور جلانا اسلام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج غیرت مند ہے، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، ہمیں غیروں کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے۔ بلاول بھٹو اپنی تقریر کے دوران کھپے کھپے بھٹو کھپے کا نعرہ لگاتے رہے۔نوڈیرو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاڈلے کوچوتھی با ر ملک پر مسلط کیاگیاتو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
آئینی بحران چلتا رہا تو پھر بلاول ، شہبازیاعمران نہیں بلکہ خطرناک تجربے کا سامنا ہوگا
اگر ہم کوئی اور آمریت نہیں مانتے تواعلیٰ عدلیہ میں بھی کسی کوآمر نہیں مانتے
بھٹوکی پھانسی پرحاکم زرداری نےمٹھائی بانٹی،سربراہ سندھ نیشنل فرنٹ ممتازبھٹو
نوڈیرو،بلاول بھٹو کی بختاوراورآصفہ کے ہمراہ شہداء کے مزارات پر حاضری ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی پولنگ اسٹیشن آمد، پولنگ اسٹیشن خالی کروا لیا گیا
سندھ میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا ، نواب زادہ امیر بخش خان
تنقید کانشانہ بنا سکتے ہیں تو ہم بھی حق رکھتے ہیں :رحمان ملک
پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کوڑے کھائے، جیل گئے پر کسی نے کوئی معافی نامہ نہیں لکھا : آصف زرداری
این آر او کے نفاذ کے بعد وجود میں آنے والی سیاسی مفاہمت کی پالیسی نے ملکی سیاست کو تباہ کر دیا ‘سیاسی ..
پاکستانی عوام جاگ اٹھی، آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے،سونامی سندھ میں داخل ہو چکی،انتقامی ،کاروائیوں ..
اگر بلاول ملنا چاہے گا تو اس سے ضرور ملوں گا اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں،ممتاز علی بھٹو ،
نوڈیرو سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار