مہران ہائی وے وین حادثے کا مقدمہ مالک سمیت 3افراد کے خلاف درج ،گرفتاری عمل میں نہیں آسکی

منگل 30 مارچ 2021 17:05

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) مہران ہائی وے پر خوفناک حادثہ میں جاںبحق 6 معصوم طالبعلموں کی ایف آئی آر وین مالک سمیت تین افراد کے خلاف درج کرلی گئی ۔گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،سوگ میں کوٹ لالو میں کاروبار بند،طلبا کا دوسرے روز بھی احتجاج،نمازجنازہ میں سینکڑوں سوگواران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر وین حادثہ میں جاںبحق 6معصوم بچوں کی ایف آئی آر کوٹ لالو تھانہ پر بچوں کے ورثہ عطا حسین مری کی مدعیت میں وین مالک غلام مرتضی کمار،ڈرائیور الطاف کمار،اور ناوید علی کمار پر ایف آئی آر نمبر 16/2021 قلم،332,324,34 پی پی سی کے تحت داخل کرلیا گئی ہے ،مزکورہ وین سروس ٹھری میرواہ سے کراچی کے لئے چلتی ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوٹ لالو کے قریب مہران ہائی وے پر واقع الرمضان ماڈل اسکول کے لئے بچوں کو چھوڑ نے موٹر سائیکل پر لایا جارہا تھا تو پیچھے سے دو وینوں کی ریس میں ایک وین نے چھ معصوم بچوں کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، اس المناک حادثہ کے بعد پورا علاقہ مسلسل سوگ میں ڈوبا ہواہے،تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،دوسرے روز بھی مختلف اسکولوں کے بچوں نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جائے،جبکہ چھ بچوں کی نماز جنازہ نواحی گاں رئیس حسین مری میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز رشتہ داروں، سیف اسکول انتظامیہ،مختلف سیاسی سماجی مذہبی رہنماں سمیت علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،بعد ازاں آ ہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں