روف صدیقی سردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

سیاسی اتحاد کے بعد آصف زرداری کی شکست یقینی ہوگئی ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف صدیقی

بدھ 18 جولائی 2018 16:02

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213پر ایم کیو ایم پاکستان کے روف صدیقی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

روف صدیقی نے منو آباد میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا اور کہا کہ سیاسی اتحاد کے بعد آصف زرداری کی شکست یقینی ہوگئی ہے۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالروف صدیقی، جی ڈی اے کے سردار شیر محمد رند اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں