شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

میر علی کے علاقے میں ہوئے حملے کے دوران 2 فوجی شہید، پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کاروائی

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2022 22:18

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ
شمالی وزیرستان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2022ء) شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، میر علی کے علاقے میں ہوئے حملے کے دوران 2 فوجی شہید، پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کاروائی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے میر علی کے علاقے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جو جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں