شمالی وزیرستان،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی جاں بحق

بدھ 10 جنوری 2024 21:40

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے گایوں تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے،گولیوں کی زد میں آکر ان کے ساتھ موجود دیگر 2افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔پولیس نے بتایاکہ ملک کلیم اللہ پی کے 104سے آزاد امیدوار تھے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ملک کلیم اللہ کچھ عرصے قبل ایک بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں