پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا، پرویز خٹک

معلوم ہے قرضوں سے ملک نہیں چلتے، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے، وزیر دفاع

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا۔نوشہرہ کلاں میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو مضبوط اور باوقار ملک بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ قرضوں سے ملک نہیں چلتے، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا پر بھارتی مظالم اور بربر یت ثابت ہوچکی ہے، بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں