عوام ضمنی الیکشن میں ڈر کے بھاگنے والوں کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی

ایک جیل والے ہیں دوسرے کہتے دوتہائی اکثریت ہماری ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو پنجاب کے 20 ضمنی انتخاب کیلئے کہتے تھے 15 ہماری ہیں، لیکن ایک بھی نہیں نکال سکے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 نومبر 2023 21:11

عوام ضمنی الیکشن میں ڈر کے بھاگنے والوں کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی
نوشہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 نومبر 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام ضمنی الیکشن میں ڈر کے بھاگنے والوں کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی،ایک جیل والے ہیں دوسرے کہتے دوتہائی اکثریت ہماری ہے۔ انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جیل والے ہیں اور دوسرے کہتے دوتہائی اکثریت ہماری ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو پنجاب کے 20ضمنی انتخاب کیلئے کہتے تھے 15ہماری ہیں، یہ لوگ کہتے تھے 3ضمنی انتخاب میں مقابلہ ہے ایک بھی نہیں نکال سکے۔

لاہور میں ایک جلسہ کرایا گیا، بول رہے ہیں دوتہائی لائیں گے، 16ترمیم میں ترمیم کریں گے۔ میرے خیال میں بہتر ہوگا الیکشن ہونے دیں دیکھتے ہیں پھر عوام کافیصلہ کیا ہوتا ہے؟لوگ ضمنی الیکشن میں ڈر کے بھاگنے والوں کو الیکشن میں ایسا جواب دیں گے کہ نسلوں تک یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہو انتظامیہ کے زور کی بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، پی پی پی کو کسی انتظامیہ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم عوام کے زور پر الیکشن لڑتے ہیں، پاکستانی عوام پر بھروسہ کرتے ہیں جو جب بھی ووٹ استعمال کریں گے تو پھر پیپلزپارٹی کے حق میں ووٹ کریں گے اور کیوں نہ ہمیں ووٹ دیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں غریبوں، مزدوروں، کسانوں طالب علموں کی نمائندگی کرتی ہے، ہم کسی اور کا نہیں صرف اور صرف عوام کا فیصلہ مانیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں، ’مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے کیوں کہ پاکستان کے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتا تھا آج وہ جیل میں ہے، جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں