نوشہرہ مصری بانڈہ غفور آباد نہر سی35 سالہ خاتون کی لاش برآمد

منگل 18 ستمبر 2018 22:15

نوشہرہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) نوشہرہ مصری بانڈہ غفور آباد نہر سے ایک35 سالہ خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے جس کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہر ہ میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ڈی این اے ٹسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مصری بانڈہ سید اسماعیل شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی کہ مصری بانڈہ غفور آباد کے قریب نہر میں ایک خاتون کی لاش پڑی ہے جب وہ پولیس نفری کے ہمراہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک 35 سالہ خاتون کی لاش جس کو منہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش نہر میں پھنک دی تھی پڑی تھی۔

پانی کی وجہ سے لاش انتہائی گل سڑ چکی تھی۔ لاش کے خدوخال عمر 35 سال، رنگ گندمی، ایک ہاتھ میں کالا دھاگہ اور دوسرے ہاتھ میں پیتل کا کڑا پہنے ہوئے تھی۔ لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ پوسٹ مارٹم کے لیے لایاگیا جہاں پر لاش سے ڈی این اے ٹسٹ کے لیے نمونے حاصل کرکے پشاور فرانزک لیب بھیجوا دئیے۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے ٹی ایم اے اکوڑہ خٹک کی مدد سے لاش کو لاوارث گردان کر دفنادیا۔مصری بانڈہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں