}نوشہرہ ، کروڑوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اتوار 12 جولائی 2020 20:55

…نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) نوشہرہ اضاخیل پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 47.5کلوگرام افیون برآمد۔بین الصوبائی ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات کے تحت ملک کے مستقبل نوجوان نسل کو منشیات کے خطرناک زہر سے تاریکی کی طرف لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کا تسلسل جاری۔

(جاری ہے)

سیف اللہ خان SHOاضاخیل اور پولیس جوانوں نے جی ٹی روڈ پرعجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی قائم کرکے سخت چیکنگ کر رہے تھے۔مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کی جارہی تھی۔بطرف پشاور سے آتی ایک مشکوک موٹر کار نمبری 258/KD کو حکمت عملی سے روکا گیا۔ڈرائیور سے پوچھ گچھ میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر موٹر کار کی باریک بینی سے تلاشی لیتے ہوئے خفیہ خانوں سے 47.5 کلوگرام افیون برآمد کر لیا گیا۔ملزم سید رضا شاہ تقی ولدسید نذیر شاہ ساکن روالپنڈی کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیاگیا۔نوشہرہ پولیس کی نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں