بدقسمتی سے پاکستان کو ایسا نالائق وزیر اعظم ملا جس کو ملک میں رہنے والی اقوام کی تاریخ بارے کوئی علم نہیں ،انجینئر امیر مقام

پختون قوم دہشت گرد نہیں ،دہشت گردی کی شکار قوم ہے ،پاکستان میں امن و امان کے قیام کا سہرہ پختون قوم کے سر ہے ، صدر (ن) لیگ خیبرپختونخوا

منگل 12 اکتوبر 2021 20:18

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کو تاریخ میں ایسا نالائق وزیر اعظم ملا ہے جس کو اس ملک میں رہنے والی اقوام کی تاریخ کے بارے میں کوئی علم ہی نہیں ،ماضی بعید تو دور کی بات ان کو ماضی قریب کی تاریخ بھی معلوم نہیں اور جو قوم دہشت گردی کی شکار رہی اسی قوم کو دہشت گرد قرار دے رہا ہیں ،پختون قوم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کی شکار قوم ہے ،پاکستان میں امن و امان کے قیام کا سہرہ پختون قوم کے سر ہے اورگزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختون قوم نے جو قربانیاں دی ہے وہ تاریخ کی اوراق کی زینت بن چکی ہیں ،لیکن عمران خان تاریخ سے ناواقف ہے اس لئے غلط بیانی سے کام لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیایلات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے پی کے 63اختیار ولی خان کی پھوپھی اور آفتاب الدین کی اہلیہ کی وفات کے موقع پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا امیر مقام نے مزید کہا کہ جو حکومت پیرنی جی کے ٹوٹکوں اور مشوروں پر عمل پیرا ہواس حکومت سے قوم کیا توقع کریںموجودہ حکمران جس طرح آئے ہیں،اسی طرح واپس بھی جائے گے،ان لوگوں کو پھر سے عوام کے پاس ہی جانا ہوگا،تحریک انصاف کو اگلے الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملے گا،کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی مسافر خانہ ہے اورعمران خان کے اردگرد جتنے سیاسی خانہ بدوش بیٹھے ہیںبہت جلد یہ سارے سیاسی خانہ بدوش اپنا بوریا بستر اپنی شام کو سحر کردیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان حکومت ڈواں ڈول ہے عدم اعتماد لاکر پارلیمانی شہادت کا رتبہ نہیں دے سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے منشور کا تو پوری قوم کو پتہ ہیں،پی ڈی ایم کا منشور کا متن ہے کہ یہ نا لائق حکمرانمزید عوام کے صبر کو نہ ازمائیں اور از خود مستعفی ہوجائیں اوراور یہ اس ملک کے بائیں کروڑ عوام کی بھی تمنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار مہنگائی اسمان سے باتیں کر رہی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت نے غریب عوام کو فاقہ کشیوں اور خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے قوم ان نالائق ، سلیکٹیڈ سے چھٹکارا چاہتی ہے اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ ملک میں غیر جانبدار ، صاف شفاف انتخابات کرائیں جائیں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں