۹نوشہرہ، صحافی حسنین شاہ کے بہمانہ قتل کے خلاف الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کا شدید احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

Qنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) نوشہرہ میں شہید صحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے بہمانہ قتل کے خلاف الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کا شدید احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔مشتعل صحافیوں نے شہید صحافی کے بہمانہ قتل کے خلاف مذمتی بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں الیکٹرونک اینڈ پرنٹ میڈیا۔پریس کلب ممبران تاجران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت۔

(جاری ہے)

الیکٹرونک اینڈ پرنٹ میڈیا نوشہرہ کے صدر ندیم مشوانی نے روڈ پر لیٹ کر اور صحافیوں نے دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ۔حکومت سے شہید صحافی کے اہلخانہ کیلئے شہید پیکج کا مطالبہ۔الیکٹرونگ اینڈ پرنٹ میڈیا نوشہرہ کے صدر سید ندیم مشوانی نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچائی کی آواز کو ایک سازش کے تحت دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔صحافیوں کو ٹارگٹ کرکے قتل اور لاپتہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی حق اور صداقت کی جدوجہد جاری رکھے گئے نوشہرہ صحافیوں کی زبان بند جمہوریت اور جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی سازش ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں