%نوشہرہ مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی۔دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر مسلسل اضافہ۔موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے

پیر 15 اپریل 2024 20:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) نوشہرہ مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی۔دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر مسلسل اضافہ۔موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے 48گھنٹوں میں دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجہ کے سیلاب کی وارنگ جاری کردی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کے مطابق پیر کی شام تک دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے کابل کے کنارے آباد مکین احتیاطی تدابیر اور ضروری سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ھدایت۔بارش اور برساتی نالے نشییبی آبادیوں میں داخل۔صوبائی حکومت نے ریسکیو1122کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ھدایت کردی۔بارشوں سے رسالپور کے قریب کھنڈر گاوں میں مقامی پیش امام کے گھر کی خستہ حال چھت گھر کے مکینوں پر گرگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چھت گرنے سے دو خواتین سمیت سات افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں جو کو قاضی میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے کابل ،دیائے کالاپانی اور دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کے مطابق منگل کی اعلیٰ الصبح 1بجے سے 3بجے کے درمیان 172000کیوسک کا سیلابی ریلہ نوشہرہ میں دریائے کابل سسے گزرئے گا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کے مطابق دریائے کابل کے کنارے نشیبی علاقوں اور دریائے کابل کے آس پاس بالکل قریب گھروں کے مکین احتیاطی تدابیر ضروری سامان اور کاعذات وغیرہ محفوظ مقامات پر منتقلی کرنے کی ھدایات کردی گئی ہیں مساجد میں اعلانات بھی کئے گئے ہیں تمام تھانوں کو بھی حکم دے دیاگیاہے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں