اوکاڑہ ،جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ضمانت پر رہا

اتوار 19 اگست 2018 20:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کو ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا ، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے ڈاکٹر لیاقت علی کوثرکو ہار پہنا ئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے تین کلو میٹر کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرکے ان کی رہائش گاہ رحمت اللہ ٹائون پہنچے اس موقع پر سینکڑوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت علی کوثرنے کہا کہ ضلع اوکاڑا کی مثالی پولیس تھی جس کی قیادت مرزا فاران بیگ ، فیصل رانا ، حسن اسد علوی اور حافظ ذیشان نے کی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی مغرور انسان ہے جس نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا پورے ضلع کی پولیس کو بدنام کیا اس نے جماعت اسلامی کو گالیاں دیں ہم اس کو اس جرم کی مکمل زاملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے چیف جسٹس اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رائو نعیم شاہد کو فوری طور معطل کیا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں