ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کی زیر قیادت یوم استحصال کے حوالہ سے ریلی

جمعہ 5 اگست 2022 21:59

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کی زیر قیادت 5اگست یوم استحصال کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں جملہ ملازمین سول سوسائٹی ،سیاسی و سماجی رہنما ،وکلاء اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی شرکاء نے کشمیر بنک چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی جس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے 3سال قبل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے مقبوضہ وادی کی ڈیموکریسی کو تبدی اور کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ۔

پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ۔کشمیری اس غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی ،اے سی حویلی سید نصرت گردیزی ،ڈی ایس پی سید اسد نقوی ،صدر بار ایسوسی ایشن سہیل مسعود ایڈووکیٹ ،شیخ محمد خورشید صدر پی پی حویلی ،سید عابد بخاری صدر ن لیگ ،چوہدری محمد انور ایڈووکیٹ ،ڈی ای او چوہدری الف دین ،راشد عزیز ،یاسر راٹھور ،عبدالعزیز ایڈووکیٹ و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزادکشمیر کی حیثیت کو پندرھویں ترمیم کے ذریعے ختم کرنے کی اقدام پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہم تقسیم کشمیر کا کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے بے شک ہمیں کتنی ہی جانوں کی قربانی دینی پڑے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں