ضلعی رہنما چوہدری سجاد الحسن نے سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر ملک کی جمہوریت پسند قوتوں کو مبارکباد

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما چوہدری سجاد الحسن نے سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر ملک کی جمہوریت پسند قوتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر جمہوریت کا ایک اور باب مکمل ہوگیا، آصف علی زرداری کی سیاسی دانشمندی سے تمام جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، بینظیر بھٹو شہید کے خواب ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ کی تعبیر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چوہدری سجادالحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری ادارے اور جمہوریت پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چاروں صوبوں میں گورنرز کی تقرری باقی ہے اسکے بعد وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں یکسوئی سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کام شروع کر دیں گی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں