ترقی اور خوشحالی کے لئے معاشرتی امن ناگزیر ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبر پختونخواہ

بدھ 13 نومبر 2019 16:06

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبر پختون خواہ غلام حسین غازی نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے معاشرتی امن ناگزیر ہے۔اہل قلم وصحافت شعبہ سے وابسطہ لوگ معاشرے میں عداوت و نفرت کے خاتمے اور تحمل و برداشت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔خیبر پختون خواہ میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں پریس کلبوں کو مزید فعال بنانے کے لئے انفارمیشن محکمہ نے سروے کا کام شروع کیا ہے اور انفارمیشن سنٹرون کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاح میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنز قائم کرنے اور جن اضلاح میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پہلے سے موجود ہے کو مزید فعال بنانے کے لئے مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں اورکزئی کے غلجو میں پریس کلب میں اورکزئی ضلع کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے غلامحسین نے کہا کہ ان کی قیادت میں صوبائی انفامیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایک چھ رکنی ٹیم قبائلی اضلاح کے دورے پر ہے جو ان علاقوں میں قائم پریس کلبوں کو مزید فعال بنانے اور قبائلی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے گی جن مین پریس کلبوں مین نئی تعمرات اور سالانہ گرانٹ کے علاوہ میڈیا کالو نیوں کا قیام بھی شامل ہے،غلام حسین غازی کا کہنا ہے کہ اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو کے لئے موضع جگہ پر قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس سے اورکزئی کے عوام کو زراعت تعلیم صحت جنگلات اور دیگر معلومات فراہم ہو سکے گے۔ اورکزئی پریس کلب کے صدر صلاح دین اورکزئی نے ضلو اورکزئی میں صحافیوں اور گلجو پریس کلب کی نامکمل پریس کلب کے بارے میں تفصیل سے اپنے مشکلات سے اگاہ کیا وفد نے اعلی فوجی اور سولین آفسران سے بھی ملاقات کی۔ اورکزئی ضلع کے دونوں تحصیلوں غلجو اور کلایا کا تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں