ملک اس وقت نازک دور سے گزررہاہے ہمارے مخالف قوتیں یکجا ہو گئے مگر قوم اور مسلح افواج پر عزم ہیں،بریگیڈئر شہزاد منیر

اس ناسو ر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے فرنٹئیر کور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ علاقے اور ملک کی دفاع اور امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں فرنٹیئر کور علاقے میں قبائلی عمائدین اور قبائلی عوام کو ہر قسم کا عزت دیں گے ، فرنٹئیر کور کے 27ویں بیج کے سالانہ پاسنگ اوٹ پریڈ سے خطاب

بدھ 25 دسمبر 2019 19:36

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2019ء) ملک اس وقت نازک دور سے گزررہاہے ہمارے مخالف قوتیں یکجا ہو گئے ہیں مگر قوم اور مسلح افواج پر عزم ہیں اس ناسو ر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے فرنٹئیر کور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ علاقے اور ملک کی دفاع اور امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں فرنٹیئر کور علاقے میں قبائلی عمائدین اور قبائلی عوام کو ہر قسم کا عزت دیں گے ہمیں حب الوطنی سے سرشار ہونا ایمان اتحاد تنظیم کی ضرورت ہے تاکہ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں ان خیالات کا اظہار 117بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر شہزاد منیر نے لوئر اورکزئی ااورکزئی سکاوٹس ہیڈ کوارٹر لیڑہ کلایا میں فرنٹئیر کور کے 27ویں بیج کے سالانہ پاسنگ اوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سالانہ پاسنگ اوٹ پریڈ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر اللہ خان کی قیادت میں منعقد ہوا پاسنگ اوٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی 117برگیڈ کمانڈر کے بریگیڈئر شہزاد منیر تھے تقریب میں ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک،ڈی پی او صلاح الدین کنڈی ،چئیر متحدہ قبائل پارٹی ملک حبیب نور ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نواب علی،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ ڈاکٹر اصغر ،ڈی ایس پی محبوب ،ڈی ایس پی دسوار علی کے علاوہ پاک فوج ،فرنٹئیر کور کے افسران علاقہ کے عوام قبائلی مشران اور سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر شہراد منیر نے کہاکہ اس وقت ملک دشمن قوتیں پاکستان مخالف پالیسی پر عمل پیراہیں ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے وقت کے بدلتے ہوئے دھاروں نے ہمارے خطے میں انتہائی اہم تبدیلیاں رونما کی ہیں اج کے بدلتے ہوئے حالات سے اپ سے ذمہ دارانہ او پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے متقاضی ہے پاکستان کے مخالف قوتیںقومی یکجہتی سا لمیت اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے پہ درپے ہیں دہشت گردی کے اس ناسور نے اس مملکت خداد کو پچھلے کئی سالوں سے اپنے لپیٹ میں لیاہے قوم اور مسلح افواج پر عزم ہیں ملکر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھنکیں گے اپ کا نسب العین صرف ایک ہی ہونا چاہئے حب الوطنی اور وطن کی حفاظت ،ہم قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ایمان اتحاد تنظیم کا عملی تصویر بن کر ملک کی دفاع استحکام اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو جائے میں قبائلی عمائدین کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ فرنئیر کور علاقے میں امن و امان اور اپ لوگوں کی عزت قائم رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے برگیڈئر منیر شہزاد نے مزید کہا کہ فرنٹئیر کور نے اس سے پہلے بھی علاقے کو پر امن بنانے کیلئے جانے دیں ہیں اور ائندہ کیلئے بھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نئے تربیت یافتہ سپاہ پہلے سے زیادہ جدید ہتھیاروں سے تربیت یافتہ ور مضبوط ہیں جوکہ دشمن کا ہر طرح سے مقابلہ کرسکتاہے انہوںنے کہاکہ میں ان والدین کو سلام پیش کرتا ہو کہ جنہوں نے اپنے وطن کی مٹی پر قربان ہونے کیلئے اپنے بچوں فرنٹئیر کور میں بھرتی کیا تقریب کے دوران مہمان خصوصی بریگیڈئر شہزاد منیر نے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر اللہ خان کے ہمراہ پاسنگ اوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع نئی تربیت یافتہ ریکروٹس نے ملک و قوم سے وفاداری کا حلف لیا اس پاسنگ اوٹ پریڈ میں فرنٹئیر کور کے 320جوانوں نے تربیت مکمل کرکے پاس اوٹ ہوئے مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران اچھی کارکردگی دیکھانے والے فائرنگ میں اول پوزیشن لینے والے عطاء اللہ یوسفزئی،جسمانی تربیت میں اول پوزیشن لینے والے واجد خان افریدی،اسالٹ میں اول پوزیشن لینے والے بسمہ اللہ چمکنی کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ بہترین کاکردگی دیکھانے پر محمد حسین مروت کا اعزازی شمشیر اور بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر حمزہ علی تنولی کو اعزای چھڑی اور بیسٹ کمپنی پوزیشن حاصل کرنے والے کمپنی کمانڈر فرمان اللہ اتمان خیل کو ٹرافی دی گئی تقریب کے اخر میں تربیت مکمل کرنے والے فرنٹئیر کور کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی چبوترے کے سامنے سلامی دی

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں