اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی سمگلنگ کی کوشش ناکام، سمگلرگرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پیر 8 جون 2020 21:46

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2020ء) اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر سمگلرکوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی اس حوالے سے ڈی پی او ضلع اورکزئی نثاراحمد خان نے بتایاکہ اپر اورکزئی تورکانڑی روڈ ناکہ بندی کے دوران ایس ایچ او غلجو جہانزیب خان نے بمعہ پولیس نفری نے تلاشی کے دوران پک اپ نمبر 5427اسلام اباد کے خفیہ خانوں سے ساڑھے پانچ کلو گرام چرس برآمد کرکے سمگلر شیر جان قوم علی خیل کو گرفتارکرلیا ڈی پی او نے بتایاکہ چرس اپر اورکزئی کے علاقہ ڈبوری سے ہنگو کے علاقہ زرگری سمگل کی جارہی تھی گرفتارسمگلر کے خلاف تھانہ غلجو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ڈی پی او نے کہاکہ منشیات جیسے گھنائونے کاروبارمیں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہیں انہوںنے کہاکہ منیشات کے کاروبار اور سمگلنگ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائیگا ان کو بغیر کسی دباو کے قانون کے کٹہرے میں لایاجائیگا ۔

۔۔۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں