اورکزئی: موٹر کار پر نامعلوم افراد کی اندھا دھندفائرنگ تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 27 جولائی 2022 21:34

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2022ء) لوئر تحصیل کے ہیڈ کوارٹر کلایہ کے قریب بالا کلی کی مقام پر ایک موٹر کار پر نامعلوم افراد کی اندھا دھندفائرنگ تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ،پولیس کی بروقت کاراوائی زخمی کو کلایہ ہسپتال منتقل۔علاقے میں سرچ اپریشن جاری۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

اورکزئی پولیس انتظامیہ کے مطابق جنگیالی نامی شخص دیگر تین افراد کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ بالا کلی کی مقام پر بغض نامعلوم افراد نے ان کی موٹر کار پر اندھا دہند فائرنگ کی جس میںدو افراد جنگیالی خان اور ان کا بیٹا نقاب علی ولد جنگیالی ،موقع پر جان بخق جبکہ دو افراد جن ۔

میں خموں کی تاب لا نا سک صادق علی ولد جنگیالی ،احتاب علی ولد محمد شاہ کو پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے مین صادق علی ولد جنگیالی راستے ہی دم توڑ گیا، اورکزئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ کاٹ دیکر تفتیش شروع کردی

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں