ٹڈی دل زراعت کے لئے سنگین ا خطرہ ہے جسے کسی صوت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، احمد کمال مان

ٹڈی دل کا خاتمہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے،زمیندار بھائی آگے آئیں ،زرعی معیشت کیلئے بڑے خطرے کا مقابلہ کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن

پیر 8 جون 2020 18:53

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ ٹڈی دل زراعت کے لئے سنگین ا خطرہ ہے جسے کسی صوت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، ٹڈی دل کا خاتمہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے،زمیندار بھائی آگے آئیں اور زرعی معیشت کے لئے اس بڑے خطرے کا مقابلہ کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں ،زمیندار حضرات ٹڈی دل کی موجودگی سے فوری مطلع کریں،افرادی قوت فراہم کریں اور ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کارروائیوں میں حصہ لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹڈی دل کے سلسلہ میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ رانا آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ، زراعت افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور محکمہ زراعت کو تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے اور ملک کی 80فیصد آبادی کا انحصار شعبہ زراعت کی آمدنی سے ہے جسے کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا ،نہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا خطرہ بہت بڑا ہے جسے باہمی تعاون اور مشترکہ وسائل کے استعمال کے بغیر دور نہیں کیا جا سکتا ،انہو ں نے حالیہ مہینوں میں ٹڈی دل کے خاتمے میں کامیابیوں کا کریڈٹ مشترکہ کارروائیوں کو قرار دیا اور کہا کہ کسانوں کے تعاون سے ہی حکومت نے فصلوں کو بڑے نقصان سے بچایا ،انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ٹڈی دل کے خطرے کے فوری خاتمے میں اپنا بھر پور کردار اداکرے گی اور فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں