پراپرٹی ٹیکس کی بذریعہE-payادائیگی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے،شہباز سرور خان

ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فیصد کی بجائے 20فیصد رعایت ملے گی، ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

اتوار 5 جولائی 2020 18:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) پراپرٹی ٹیکس کی بذریعہE-payادائیگی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فیصد کی بجائے 20فیصد رعایت ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شہباز سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکسیز سے متعلق حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے اب آپ اپنے واجبات ٹوکن ٹیکس پراپرٹی ٹیکس بزریعہ E-pay بھی ادا کر سکتے ہیں اب ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فیصد کے بجائے 20فیصد رعایت اور بقایا واجبات ہونے کی صورت میں جرمانہ معاف کیا جائے گا کوروانا کی صورت میں دفاتر میں رش سے بچیں اور ادائیگی اپنے موبائل کے Google Play store سے بزریعہ E-pay کر کے مزید 5فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں-

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں