پاکپتن ،اعلی افسران کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ کی بہترین کارکردگی کا اعتراف

ایس ایس پی سپیشل برانچ حق نواز طلہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ عبدالغفار خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا

اتوار 5 جولائی 2020 18:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) اعلی افسران کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ کی بہترین کارکردگی کا اعتراف، ایس ایس پی سپیشل برانچ حق نواز طلہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ عبدالغفار خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال حق نواز طلہ نے بہترین کارکردگی کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ عبدالغفار خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابل اور محنتی آفیسر ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

(جاری ہے)

محنتی اور فرس شناس افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی ہر پلیٹ فارم پر ہونی چاہیئے ایسے افسران و ملازمین کی جدوجہد اور محنت سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں