حکومت تولیدی صحت کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، ڈسٹرکٹ آفسیر بہبود آبادی غفران حسین

اتوار 20 ستمبر 2020 18:05

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) حکومت تولیدی صحت کی سہولیات گراس روٹ لیول تک فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، محکمہ بہبود آبادی تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنا تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ، تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بڑھتی ہوئی آبادی کے مقابلے میں وسائل محدود ہیں لہذا صحت مند معاشرے کے قیام ،بے روز گاری کے خاتمے ،غربت اور ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے آبادی میں اضافہ پر کنٹرول از حد ضروری ہے ،جس کیلئے حکومتی اداروں ، علماء کرام ، زرائع ابلاغاور دیرگ سٹیک ہولڈر کو مل کر کاو شیں کر نا ہوں گی اور اس سلسلہ میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفسیر بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا نے مختلف اداروں میں پبلک انفارمیشن اکاونٹر بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفسیر حافظ احمد رضا ، ارشاد احمد ،محمد عامر ،سلطان احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ آفسیر بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا نے کہا کہ چھوٹا کنبہ ترقی پاکستان کی کلید ہے ، چھوٹے کنبے کی ترغیب سے ہی معیاری اور بہترین سہولیات کی دستیابی ممکن ہے ، چھوٹے کنبے کی تشکیل اور تکمیل سے خاندان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں گی اور ان کی ذندگی کے ایام خو شگوار گزریں گے ، چھوٹے کنبے کی افادیت عوامی خدمت کے سفر میں سنگ میل ثابت ہوگی ، بڑھتی ہوئی آبادی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اورقومئ وسائل کو ہڑپ کر رہئ ہے، چھوٹاکنبہ ملکی ترقی و استحکام کا ضامن ہے ، ملکی ترقی و استحکام کی خاطر چھوٹے کنبے کی تشکیل کیلئے سول سو سائٹی ، کمیونٹی اور دیگر سٹیک ہولڈر محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ تعاون کریں اور چوٹے کنبے کی تشکیل و جدید تقاضوں سے ہم آھنگ سہولیات کی دستیابی کیلئے ثمر آور کاو شیں کریں ، جہد مسلسل سے ہی ترقی و خو شحالی کی منزل کو حا صل کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں