پاکپتن:شہر کے اہم تھانوں میں اہلکاروں کی نفری میں کمی ہو گئی

تھانوں کا دارومدار مبینہ طور پر کانسٹیبلان اور رضاکاران کے سپرد ہونے سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 13:21

پاکپتن:شہر کے اہم تھانوں میں اہلکاروں کی نفری میں کمی ہو گئی
پاکپتن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی، مُمشاد فرید) پاکپتن شہر کے اہم تھانوں میں اہلکاروں کی نفری کی مبینہ کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانوں کا دارومدار مبینہ طور پر کانسٹیبلان اور رضاکاران کے سپرد ہونے سے کرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شہر فرید پاکپتن کے اہم تھانوں تھانہ سٹی، تھانہ صدر اور تھانہ فریدنگر میں نفری نہ ہونے کہ برابر ہے۔

(جاری ہے)

نفری نہ ہونے کی وجہ سے گشت، ملزمان کو پکڑنے کے لیے ریڈ، عدالتی کارروائی، ناکہ بندی، سائلین کے مقدمات اور درخواستوں کی تفتیشوں سمیت دیگر قانونی معاملات کیلئے نفری ناکافی ہے۔ ہر تھانے میں ایک ایس ای، دو دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور چند کانسٹیبلوں سے کام چلایا جارہا ہے۔ ناکوں اور گشت پر رضا کاروں سے کام چلایا جارہا ہے۔ جرائم بڑھنے کی اصل وجہ تھانوں میں نفری کی شدید کمی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب کو نفری کی شدید کمی کو بھی دور کرنا چاہیے تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں