پاکپتن ،ْ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر زائرین کی دھکم پیل سے 16 افراد زخمی

پیر 17 ستمبر 2018 14:50

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر زائرین کی دھکم پیل سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سات سو چہترویں عرس کے موقع پر بہشتی دروازہ کھلتے ہی زائرین کی دھکم پیل سے سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے زائرین پر لاٹھی چارج کیا گیا جس سے بھگڈر مچ گئی ،ْاس دوران سیکیورٹی گیٹ بھی ٹوٹ گئے جس کے باعث سولہ افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں