ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ میرج آرڈینینس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے

پیر 20 مئی 2019 20:02

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ میرج آرڈینینس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ، میرج ہال کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ، قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے میرج ہال کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور انہیں بھاری جرمانے کریں ،ہوائی فائرنگ کے عمل کو روکنے کیلئے اقدامات کریں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرج ہال میں بروقت اوربہترین انتظامات کرنے سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ الطاف حسین بلوچ ،ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کیں کہ پالیسی کے بر عکس کام کرنے والے میرج ہالز / لان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ سیل بھی کریں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں