پاکپتن،تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی15مسافر زخمی

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی15مسافر زخمی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے ساہیوال روڑ پر اتفاق شوگر ملز کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں چار خواتین سمیت پندرہ مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد موقع پر پہنچ گئے، دیہاتیوں نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مسافروں کو بس سے باہر نکال لیا جن میں سے 7 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا جبکہ 8 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں