پاکپتن ، سموگ سے بچائو کیلئے تمام متعلقہ ادارے سنجیدگی سے اقدامات کریں ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:29

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ سموگ سے بچائو کیلئے تمام متعلقہ ادارے سنجیدگی سے اقدامات کریں ، محکمہ ماحولیات اور زراعت کوارڈینشین کے عمل کو بہتر بنائیں اور سموگ سے بچائو کیلئے حکومتی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے سموگ سے بچاء کیلئے ایس او پی کے تحت اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموگ سے بچائو کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں انتظامی ، زراعت ، ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ سموگ سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کو مکمل طور پر رہنمائی دی جائے ، انہوں نے کہا کہ تمام کاشتکار دھان کے مڈھوں کو ، پرالی اور دیگر فصلوں کی باقیات کو آگ ہر گز مت لگائیں کیونکہ اس سے اٹھنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے جوکہ نہ صرف مختلف بیماریوںکا سبب بنتا ہے بلکہ اس سے بھی مختلف حا دثات رونما ہوتے ہیں ، ، انہوں نے کہا کہ مڈھا ، پرالی جلانے سے زمین میں موجود سفید جر اثیم مر جاتے ہیں اور نامیاتی مادہ جل کر زمین کی زرخیزی نقصان پہنچاتا ہے ، سموگ سے بچائو کیلئے مڈھ اور پرالی کو جلانے کی بجائے روٹا ویٹر چلا کر زمین میں دبا دیںتاکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہو ، حکومت پنجاب کی جانب سے مڈھوں اور پرالی یا کسی بھی فصل کی باقیات کو جلانے پر دفعہ144 نافذ کی گئی ہے ، انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے شے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں