پاکپتن، قدرتی آفات و حادثات کے باعث انسانی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 15 فروری 2020 22:12

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات و حادثات کے باعث انسانی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے جس کیلئے مختلف اقدامات پر عمل درآمد کیلئے ان نقصانات پر قابو پایا جاسکتا ہے اور کئی قیمتی جانوں کو بچانے کے علاوہ لوگوں کو بھاری مالی نقصان سے بھی چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی احمد کما ل مان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی قیوم قدرت ،ایکسیئن ایری گیشن منیر عباس ،ڈی او ریسکیو1122ڈاکٹر احتشام ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبداللہ منگی ،ڈی ڈی ایچ او زاہد حیدر ،ڈی ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق اور پی ایس او شفیق شاہین سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر احتشام مظہر نے اجلاس کو ضلع بھر میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ ،اندھے کنوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی احمد کمال مان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر افراد کی ڈرائیونگ ، روڈ پر پارکنگ اور مختلف مقامات پر بنائے گئے غیر قانونی اڈوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس بھی بھرپور تعاون کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے جبکہ ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے نمٹنے کیلئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ان سے ٹریفک روانی متاثرنہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں