پاکپتن، فیکٹری میں سامان اتارنے آیا تیز رفتار ٹرک فیکٹری کے شیڈ سے ٹکرا گیا،چھت گرنے سے چار مزدور شدید زخمی

جمعرات 17 ستمبر 2020 22:22

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) فیکٹری میں سامان اتارنے آیا تیز رفتار ٹرک فیکٹری کے شیڈ سے ٹکرا گیا،ٹرک کی ٹکر سے کمرے کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر چار مزدور شدید زخمی ہو گئے،ٹرک ڈرائیور موقع سے بھاگ نکلا تفصیلات ساہیوال روڈ پر واقع فیکٹری میں سامان اتارنے آیا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر فیکٹری کے پختہ شیڈ سے ٹکرا گیا ٹرک کی ٹکر سے فیکٹری کے کمرے کی چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر چار مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں