پنجگور ،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو تاجر سے گاڑی ،نقدی ،فون لیکر فرار ، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعہ 15 ستمبر 2023 21:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2023ء) پنجگور میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو تاجر سے گاڑی ،نقدی اور فون لیکر فرار جبکہ مذاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنجگور میں چتکان بازار سبزی منڈی میں چار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر سمیر حسن جان نامی تاجر سے دکان کے سامنے گن پوائنٹ پر گاڑی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ایک اور واردات میں پنجگور اے ایریا چتکان ٹرمینل میں ذکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکووں کی فائرنگ سے شہزاد ولد برکت نامی شخص ساکن تارآفس زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بازار میں اسلحہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے دو روز قبل ایک میکنیک سے بھی تسپ کے علاقے میں ڈاکو گاڑی موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے تھے اور شہر میں وارداتوں سے ایک بار پھر خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں