نیشنل پارٹی پنجگور زون کی جانب سے شہید صحافی انور کھیتران شہید فقیر جان شہید منظور عیسیٰ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری قاتلوں کی غیر شفافیت پر احتجاجی ریلی و مظاہرہ

بدھ 29 جولائی 2020 21:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) نیشنل پارٹی پنجگور زون کی جانب سے شہید صحافی انور کھیتران شہید فقیر جان شہید منظور عیسیٰ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری قاتلوں کی غیر شفافیت پر ایک احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا احتجاج ریلی ضلعی دفتر سے نکل کر بازار کے مختلف شاہراہوں ومارکیٹوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پہ شہدا کے حق میں اور پولیس و صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے میں شریک شرکا نے پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے شہدا کے قاتلوں اور کیس کی شفافیت کا مطالبہ کیااحتجاجی مظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ایڈوکیسی پھلین بلوچ قائم مقام ضلعی صدر شعیب جان سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ بی ایس او پجار صمد راہچار نیشنل پارٹی کے سابق صدر حاجی محمد اکبر الطاف حسین ودیگر مرکزی وضلعی رہنماں نے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان کے صحافی آور سوشل ایکٹوسٹ انور جان کھتران کا قتل سماج کا قتل ہے بلوچستان صحافیوں کیلئے دنیا کا احساس ترین صوبہ بن چکا ہے جہاں سچ وحق برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے صوبے میں صحافی دانشور سیاسی لوگوں کی قتل اور اغوا سول وعسکری اداروں کی ناکامی کے ثبوت ہیں عوام کے دعوے دار ریاست عوام کی جان و مال کی تحفظ کے بجائے ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی کر رہی ہے لوگوں کے جان و مال انہی مسلح افراد کے ھتے چڑھ گئے ہیں لیکن سول وعسکری قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ شہید فقیر جان کی درد ناک سفاک درندگی جیسے واقع کو ایک ماہ گزر گیا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آتا بجائے تحقیقات و تفتیش کریں پولیس ملزمان کو پروٹوکول دے رہی ہے انہوں نے خاران کے نوجوان منظور عیسی زئی جو اپنی بے روزگاری و مجبوری کی وجہ سے اسلام آباد گجرانوالہ میں مزدوری کیلئے گئے تھے پنجاب نے ہمیں لاش کی صورت میں تحفہ دیا لیکن افسوس کسی سمت کوئی مزمت اور انصاف کے دعوے نظر نہیں آیا انہوں نے کہا ہے موجودہ صوبائی و وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیصوبائی اسمبلی عوام کی حقوق کی تحفظ کے بجائے اسمبلی میں ہی عوام کے قاتل بیٹھے ہیں انہوں نے کہا ہے حکومت اور ریاست عوام کی خدمت کو اولیت دے تو ریاست کی بقا مظبوط ہوگی جب ریاست عوام کو غلام و زر خرید سمجھ کر استعمال کرے گی انکی کوئی وجود باقی نہیں رہے گا انہوں نے مطالبہ کیا ہے پنجگور سمت بلوچستان کے خراب امن و امان کی بحالی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس بلوچستان ودیگر ادارے شہید انور جان کھیتران شہید فقیر جان شہید منظور عیسی زئی کے قاتلوں کا نوٹس لے کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچائے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں