ایرانی تیل لے جانے والی بڑی گاڑیوں کے خلاف پک اپ گاڑی والوں کا پسنی زیروپوائنٹ پر دوبارہ احتجاج

ہمارے روزگار پر قدغن لگایا جارہا ہے،ڈی ایس پی پولیس اور ایس ایچ او پسنی مذاکرات کے لیے پہنچ گئے دس دن کی مہلت مانگ لی

جمعرات 3 نومبر 2022 00:13

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2022ء) ایرانی تیل لے جانے والی بڑی گاڑیوں کے خلاف پک اپ گاڑی والوں کا پسنی زیروپوائنٹ پر دوبارہ احتجاج،ہمارے روزگار پر قدغن لگایا جارہا ہے،ڈی ایس پی پولیس اور ایس ایچ او پسنی مذاکرات کے لیے پہنچ گئے دس دن کی مہلت مانگ لی تفصیلات کے مطابق ایرانی تیل لے جانے والی بڑی دس ویلر گاڑیوں کے خلاف چھوٹی گاڑی مالکان نے پسنی زیروپوائنٹ پر دوبارہ احتجاج شروع کردی،احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر متعین چیک پوسٹوں کے سامنے سے بڑے پیمانے پر روزانہ لاکھوں لیٹر ایرانی تیل کی سمگلنگ ہورہی ہے جس سے چھوٹی گاڑی مالکان بے روزگار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے دو ہزار لیٹر ایرانی تیل کی ترسیل کا نوٹیفیکشن جاری کیا لیکن یہاں پر خلاف قانون 50 سے ساٹھ ہزار لیٹر ایرانی تیل کی سمگلنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل لے جانے والی بڑی گاڑیاں روزانہ لاکھوں لیٹر ایرانی تیل لے جارہی ہیں انہوں نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر جتنے بھی چیک پوسٹ ہیں وہ روزانہ بتھہ لے رہی ہیں دوسری جانب ڈی ایس پی پولیس ،ایس ایچ او صدر تھانہ احتجاج پر بیٹھے چھوٹی گاڑی مالکان سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے اور دس دن کی مہلت مانگ لی کہ دس دن کے بعد بڑی گاڑیوں کے زریعے ایرانی تیل کی سپلائی بند کردی جائے گی

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں