پتوکی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،20سالہ نوجوان قتل

اتوار 14 اپریل 2024 16:45

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا ]ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاحال پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بشیر والی ڈھاری کے قریب بھائی کو لینے کیلئے آنے والے 20سالہ ابوہریرہ پر دو کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے مقتول کو دو فائر لگے ایک فائر پیٹ میں اور دوسرا سر میں لگا مقتول کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے گگہ چک نمبر29کے رہائشی مقتول کے بھائی نزاکت علی کی مدعیت میں درج کرلیا تاحال تھانہ صدر پتوکی پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں