پشاور میں 21سی27اکتوبر تک منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ،خالد نور

جمعہ 24 مئی 2019 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن نے پشاور میں 21سی27اکتوبر تک منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ،اس حوالے سے تمام متعلقہ صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوںکو بھی ٹیموں کی سلیکشن کیلئے تربیتی کیمپس لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے پی آر اواور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد نور کاکہناہے کہ پشاور میں صوبائی حکومت کے بھر پور تعاون سے منعقدہ نیشنل گیمز میں متعلقہ تمام محکموںسمیت پنجاب ،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتستان،آزادکشمیراور اسلام آباد سے تقریباً10ہزار مرد وخواتین کھلاڑی وآفیشلزشریک ہونگے ،قومی گیمز کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر صدرمملکت عارف علوی مہمان خصوصی ہونگے ،خالد نور کا کہناتھاکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لفٹننٹ جنرل(ر)عارف حسن اورصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور اس ٹیم کونیشنل گیمز کے کامیاب انعقادمیں صوبائی حکومت کا بھر پور سپورٹ حاصل ہے ،گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان اور صوبائی وزیر کھیل عاطف خان سمیت دیگر حکام سے پی اواے کے صدر لفٹننٹ جنرل(ر)عارف حسن کو اپنی اور حکومت کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایاہے،جس کے باعث گیمز کی ارگنائزنگ کمیٖٹی اورگیمزمیں حصہ لینے والے ملک بھر کے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت ،پی اواے اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن نے ملکر پشاور میں 21تا27اکتوبر تک منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے تیاریوں کا آغازکردیاہے،جبکہ اسکے ساتھ ہی تمام متعلقہ صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل گیمزمیں میڈلز کے حصول کی غرض س ٹیموں کی سلیکشن کیلئے تربیتی کیمپ لگانے کیلئے تیاری کریں،انہوںنے مزیدکہاکہ اس حوالے سے جلد ہی پشاور میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن بشمول صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوگا جسمیں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں