پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں کا سلوک کیا جارہا ہے، ایمل ولی خان

منگل 27 جولائی 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں کا سلوک کیا جارہا ہے۔لوئر دیر اور اپر دیر میں چار میتیں لائی جاچکی ہیں جو پولیس تشدد کا نشانہ بنے تھے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد کے ذریعے پشتون نوجوانوں کے بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے۔

دیر سے پشتونوں کا گرینڈ جرگہ پنجاب پولیس سربراہ سے ملاقات کیلئے جارہا ہے جس میں مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔اٹک کے اِس پار اور اٴْس پار کے تعصب کو ختم نہیں کیا گیا تو نتائج اس ملک کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایمل ولی خان نے اعلان کیا کہ گرینڈ جرگہ کا جو فیصلہ ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی کا ہر کارکن و عہدیدار اسکی حمایت کریں گے۔

پنجاب کی حکومت اگر پولیس کنٹرول نہیں کرسکتی تو جرگے کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔پاکستان کا ہر باشندہ ملک کے ہر حصے میں رہنے اور کاروبار کرنے کا حق رکھتا ہے، یہ آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا۔پولیس تشدد کے ذریعے پختونخوا نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کہاں ہی پنجاب میں پشتونوں کو مزدوری سے روکے گی تو تعصب بڑھے گا۔ہم مزید مذمت نہیں کریں گے، مزاحمت کی طرف جانے میں دیر نہیں لگے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں