پیپلزپارٹی کبھی بھی کشمیرکے اس دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریگی،شجاع خان

ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے دوران ہارنے والی پاکستان تحریک انصاف نے کس طرح کشمیرمیں کامیابی حاصل کی ،صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی

بدھ 28 جولائی 2021 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان نے کہاہے کہ ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے دوران ہارنے والی پاکستان تحریک انصاف نے کس طرح کشمیرمیں کامیابی حاصل کی کشمیرکے انتخابی نتائج کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیاجائے گا ۔یہ بات پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری شجاع خان نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات امجدآفریدی،سلیم چترالی طاہر عباس ساجد طوری ،یاورعباس،رضااللہ خان اورذوالفقارافغانی اویس خان ایڈوکیٹ ممبر میڈیا سیل پشاور شاہد خان بھی موجود تھے۔

شجاع خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کشمیر میں عوامی پارٹی رہی ہے کشمیر میں پیپلز پارٹی کی کامیابی دیرینہ کارکنوں کی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرکے انتخابات سے قبل پی پی کے امیدواروں کو طاقت کے بل بوتے پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرلیاگیاپیپلز پارٹی سے گیارہ نشستوں کے علاوہ کامیاب پانچ نشستیں چھینی گئیں اسکے بعد وفاقی وزیربرائے امورکشمیروہاں مسلسل جھوٹ بولتے رہے اورجب الیکشن کمیشن نے اسے کشمیرسے نکلنے کاحکم دیا تو وزیراعظم نے انہیں خود اسی وزیر کو اپنے جلسے میں تقریرکاموقع دیا انہوں نے کہاکہ حیران کن امریہ ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی مسلسل ہاررہی ہے لیکن پنجاب میں کشمیرکی نونشستوں میں سے آٹھ پی ٹی آئی کو جتوائی گئی اوراس متعلق جب ہم نے دوبارہ گنتی کامطالبہ کیا تو اسے بھی نہیں سناگیاحتیٰ کہ پوسٹل بیلٹ تک کو جلایاگیاملک کی طرح کشمیر میں بھی ڈی سیز کے ذریعے مصنوعی حکومت لائی گئی ہے پیپلزپارٹی کبھی بھی کشمیرکے اس دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں