عمران خان نے خیبر پختونخو ا حکومت کے وسائل کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کیا،مسلم لیگ ن

بدھ 25 مئی 2022 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا مفرور ایک ہفتے تک خیبر پختونخو اکے وزیر اعلی ہائوس میں چھپ کر ملک میں انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کرتا رہا،سابق وزیر اعظم جس نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک میں نفرتوں کی سیاست کو پروان چڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان نے خیبر پختونخو ا حکومت کے وسائل کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کیا،مسلم لیگ نے عمران خان کے خیبر پختونخو احکومت کے وسائل کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لینے کے لئے نیب کے پاس درخواست جمع کردی ہے۔

پشاور پریس کلب میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صوبائی صدر ثوبیہ شاہد ایم پی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی ی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرتا رہا ہے، آج بھی فسادی مارچ میں شرکت کے لئے جب سادہ لوح پختونوں کے بچے مئی کی شدید گرم موسم میں دھوپ کے تھپڑے کھا رہے تھے ، عمران خان اپنے حوار یو ں کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اڑان بھر رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چار سال تک ملک کو یرغمال بنا کر نفرتوں کی سیاست کو پروان چڑھانے کے سوا کچھ نہ کرنے والے عمران خان قوم کو ایک بار پھر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخو اپچھلے سال سے عمران خان کی مشق ستم کا نشانہ بنا ہو اہے،بلین ٹری سونامی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے گئے،عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کا کیس سرد خانے میں ڈال دیاگیا،کورونا وبا کے دوران اربوں کی کرپشن کی گئی۔

ماضی میں نیب کے چیئرمین جاد ید اقبال نے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف بد عنوانی کے کیسز کو جان بوجھ کر سر د خانے میں رکھا۔ اختیار ولی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ثو بیا شاہد ایم پی اے کی مدعیت میں نیب خیبر پختونخو اکے دفتر میں درخواست جمع کی ہے جسکے ذریعے عمران خان کے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال، حکومتی وسائل پر تحریک انصاف کے درجنون لیڈروں کی خاطر مدارت ، وزیر خزانہ کی جانب سے تحر یک انصاف کے سوشل میڈیاکارکنوں کو نوازنے کے لئے 2ارب روپے ریلیز کرنے ،کورونا فنڈ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں ، بلین ٹری سونامی سمیت دیگر میگا کرپشن کیسز کے دوبارہ تحقیقات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

اخیتار ولی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ نیب میں نئے اور غیر متنازعہ چیئر مین کی تقرری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ تحریک انصاف کے خلاف کرپشن کی شکایات پر غیر جانبدرانہ تحقیقات ممکن ہو سکیں ۔ا ختیار ولی نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے 9سال کے دوران خیبر پختونخو اکے وسائل کو بیدردی سے لوٹا ، یہاں تک کے پشاور میوز یم سے قیمتی مورتیاں غائب کر کے بنی گالہ پہنچادی گئی ہیں ۔ا یک سوال کے جواب میں اختیار ولی نے کہا کہ الیکشن ہم کرائینگے لیکن مناسب وقت پر ، انہوں نے مز ید کہا کہ لانگ مارچ میں کسی جانی نقصان کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں