امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا،تیمور جھگڑا
ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ پر کٹ لگا دیا ہے تحریک انصاف حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو ترجیح دی ،کامران بنگش آئین کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا سپریم کورٹ خلاف ورزی کا نوٹس لے، بیرسٹر سیف
جمعہ 27 مئی 2022 23:58
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی جانب سے اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اس سے نوجوانوں اور ملک کا مستقبل وابستہ ہے امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دور میں 2 روپے اضافے پر واویلا کرنے والوں نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 30 روپے اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کی حیثیت ختم کرکے دھاندلی کا راستہ ہموار کیا گیا، کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی نہ ہوگی۔ کامران بنگش نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر جامعات کا پورا بجٹ ریلیز کرے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں عالمی سطح پر مہنگائی ہوئی تھی یہ نہیں مانتے تھے اب انھیں پتہ چل گیا، مفتاح اسماعیل کا آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہوا ہے امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا جو ووٹ کے لیے ملک نہیں آ سکتے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اے این پی، جے یو آئی، پی پی پی اس پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کا وفاق پر حملے کا بیان احمقانہ اور مضحکہ خیز ہے آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ ملک میں کہیں بھی جائے۔ امپورٹڈ وزیراعظم نے اس بنیادی حق کے استعمال کو حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا حقیقی آزادی مارچ میں 5 کارکن شہید ہوئے۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ یہ سب جعلی وزیراعلیٰ پنجاب اور کریمنل وزیر داخلہ کے حکم پر کیا گیا۔ تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمات پراسیکیوٹ کیے ہیں جن پر فیصلے آنا باقی ہے رانا ثناء اللہ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان آئینی اور قانونی وزیراعلیٰ ہیں۔ پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے لیکن وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔امپورٹڈ حکومت کے کریمنل وزیر داخلہ بھونڈی حرکتیں چھوڑ دیں۔ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا سپریم کورٹ اس بڑی آئینی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پر قانون سازی کی گئی۔امپورٹڈ حکومت کی کسی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ جو بھارت نے کیا وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں سکول وین حادثے پر افسوس ہے معصوم جانوں ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ سوگوار والدین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت