اقلیتی برادری کوانکی دہیلیزپر سہولیات میسر کرینگے اورہرممکن تعاون جاری رہیگا ‘ حاجی زبیر علی

sاقلیتی وفد نے میئر پشاورکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان

جمعرات 9 نومبر 2023 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2023ء) میئر پشاور حاجی زبیرعلی کے ساتھ اقلیتی برادری کے وفد جس میں کیپٹل میٹروپولیٹن کے ممبر سردارپرویندر سنگھ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد جس میں بشپ فلک شیر‘پادری شکیل اینول ‘پادری یوسف اور دیگر نے ملاقات کیں اس موقع پراقلیتی وفد نے میئر پشاورکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی اعلان کیا اوراقلیتی برادری کیلئے میئر کی طرف سے کی گئی کاوشوں کو سراہا‘ وفد نے میئر پشاور کو12 مزید گرجاگھروں ‘4 مندروں ‘4 گوادروں میں ترقیاتی کاموں جس میں تزین وآرائش ‘تعمیراتی کام ‘ڈرین‘سٹریٹ لائٹس ‘ سولر پینل کے کاموں کے لسٹ میئر پشاورکو فراہم کردی جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ اقلیتی برادری کے تمام مسائل حل کئے جائینگے انہوں نے کہاکہ جو لسٹ فراہم کی گئی ہے وہ تمام کام کئے جائینگے ‘ انہوں نے کہاکہ شہر کے بڑے بڑے گرجا گھروں پر کام جاری ہے جبکہ باقی گرجاگھروں پر بھی کا م کرینگے ‘اقلیتی برادری کوانکی دہیلیزپر سہولیات میسر کرینگے اورہرممکن تعاون جاری رہیگا اقلیتی برادر ی کا شانہ بشانہ کھڑ ے ہونے کے اعلان پر انکا شکریہ اداکیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں