ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے پشاور کینٹ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی17اور 20 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے تہکال ، اسلامیہ کالج، کے ٹی ایچ، کمرشل ، جہانگیرآباد، یونیورسٹی ٹائون ، این سی بی، ایئر پورٹ، پی اے ایف بیس، صدر روڈ، مال روڈ، ایم ای ایس 1,2 ، اولڈ ایم ای ایس ، بابو گڑھی، ماربل انڈسٹری، سی اے اے ، پلوسی 1، بہاری کالونی، تہکال پایاں فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیسکو کالونی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی17اور 20 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے بنک آف خیبر، سکارپ 1، آئی سی ایف، درمنگئی ، ورسک روڈ اور جیل فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 500 کے وی غازی بروتاسرکٹسے بجلی کی فراہمی17 اور 18 اپریل صبح9بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سی132 کے وی پشاور انڈسٹریل، حیات آباد، شبقدر، پشاور یونیورسٹی، نوشہرہ سٹی، نوشہرہ انڈسٹریل، جہانگیرہ، مردان 2 ،3 ، چکدرہ، نظام پور، جلالہ، کاٹلنگ، حسئی، درگئی ، بری کوٹ، تیمرگرہ، سوات، خوازہ خیلہ، شانگلہ، مدین گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گی- مدین- دیر ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی18 اپریل صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سی132کے وی لال قلعہ مدین اور دیر گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں